کرغزستان کوبرآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے:مہر کاشف

26 فروری ، 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ کرغزستان کو دواسازی، زرعی مصنوعات، خشک میوہ جات اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی تجارتی تعلقات کے لیے بہت امید افزا ہے۔