فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ کیلئے اسے صنعت کا درجہ دیا جائے:میاں کاشف

26 فروری ، 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مطالبہ کیا ہے کہ فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اس شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کا شعبہ ہماری معیشت کا اہم جزو ہے جو لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور ہماری تقافتی دستکاری اور مہارت کا مظہر ہے۔ تاہم اسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے اور اسے اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینا کئی وجوہات کی بناپر اہم ہے۔ صنعت کا درجہ ملنے سے اسے صنعتوں کے لیے دی گئی مختلف مراعات، سبسڈیز اور معاون میکانزم تک رسائی میسر آئے گی اور فرنیچر سیکٹر میں ترقی اور جدت کو فروغ ملے گا۔