الیکشن وعدے پورے کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے،احسن اقبال

26 فروری ، 2024

شکر گڑھ ( نامہ نگار )رہنما ن لیگ احسن اقبال نے ڈیرہ مشتاق خان باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ ہماری مرکز اور پنجاب میں بھی سادہ اکثریت ہوتی ، مگر الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا۔مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی،اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انتخاب کے بعد انقلابی کام کرینگے۔کیے گیے الیکشن وعدے پورے کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیا۔