کراچی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا کارکن قتل

26 فروری ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) بلدیہ ناردرن بائی پاس خواستی گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس خواستی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 44 سالہ شوکت زمان ولد صفدر زمان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او موچکو انسپکٹر سید محمد عدنان نے بتایا کہ مقتول شوکت زمان کو اس کے گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگئے