پنجاب میں نئی آنیوالی حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے:اشرف بھٹی

26 فروری ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ امید ہے نئی حکومت تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بلا تاخیر پیشرفت کرے گی ، معیشت سے متعلق مشاورت سے فیصلے کئے جانے چاہئیں اس کےلئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔