فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 4یونٹس بند، بھاری مقدار میں ممنوعہ مضر صحت اجزا تلف

26 فروری ، 2024

لاہور( خبر نگار) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی نشتر ٹائون اور ٹائون شپ میں فوڈ پوائنٹس اور سویٹس یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 4یونٹس بند، بھاری مقدار میں ممنوعہ مضر صحت اجزا تلف کر دیئے ۔ ناقص ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر یونٹس کو بند کیا گیا، بدبودار ماحول، حشرات کی بھرمار، ممنوعہ اجزا سے بیکری آئٹمز تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔