ہر 10میں سے 6 پاکستانی مستقبل سے پُرامید

26 فروری ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ہر 10میں سے 6 پاکستانی بہتر مستقبل کےلیے پُرامیدہے اور سمجھتا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ملک بہت ترقی کرے گا،57 فیصد کو اگلے دس سالوں میں ملک میں بہت زیادہ ترقی کا یقین ، 29 فیصد پاکستانی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کیلئے دعاگو، 47 فیصد ناامید ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کےسروے سے چلا ، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سےحصہ لیا،یہ سروے 03سے 18جنوری 2024کےدرمیان کیا گیا۔ سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے آئندہ دس سالوں میں ملک میں بہت زیادہ ترقی ہونےکے یقین کا اظہا رکیا ہے البتہ 33فیصد مایوس نظر آئے اور کہا کہ آئندہ دس سالوں میں کم ترقی ہوگی ،10فیصد نے اس سوال کا کوئی جوا ب نہیں دیا۔ گیلپ پاکستان نے عوام یہ بھی پوچھا کہ کیا ہماری آنے والی نسل زیادہ خوشحال ہوگی؟جواب میں 29 فیصد نے آنے والی نسلوں کی خوشحالی لئے دعا کی اور پُر امید دکھائی دیئے ،البتہ 47 فیصد نے ناامید ی کا اظہار کیا اور کہا آنے والی نسلیں کم خوشحال ہوں گی ،13فیصد نے کوئی فرق نہیں ہونے کا بتایا کہ جیسے حالات ابھی ہیں مستقبل میں بھی ویسے ہی ہوں گے ،،11فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔