لاہور(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں پر عوام نے فل سٹاپ لگا دیا، ان جماعتوں کی سیاست عروج کی طرف نہیں بلکہ ختم ہونے جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو 100سال بھی حکومت مل جائے ڈلیور نہیں کر سکتیں، نااہل حکمران جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو چکیں، دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہوا۔ جماعت اسلامی آئندہ سیاسی منظر نامے میں عوام کے ساتھ ہو گی اور اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ دینی مدارس ملک و قوم کا اصل سرمایہ اور مستقبل ہیں اور دینی مدارس کے طلبہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور اسلام کے نظام کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کی نومنتخب قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مدارس کے طلبہ کے وفد کی قیادت منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد افضل نے کی۔ وفد میں مرکزی لیڈر شپ بھی موجود تھی۔دریں اثنا سراج الحق سے نومنتخب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ نے وفد کے ہمراہ منصورہ میں ملاقات کی۔ امیر جماعت نے اسد منظور بٹ کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آ باد کےجناح اسکوائر اور طیب اردوان...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کے پی ایم جی کے کنسلٹنٹس کے وفد کے...
اسلام آبا د کامسٹس یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2025 میں متعدد مضامین بشمول انجینئرنگ، نیچرل...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا خیبر پختونخوا اور مرکز کے...
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز سے ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔پنجاب پولیس کے...
اسلام آباد عید کی آمد آمد، شہر اقتدار کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کے لئےآئی جی اسلام آباد نے افسران...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صفحمیاں رضا ربانی نےکہاکہ دہشت گردی میں اضافے پر بریفنگ کے لیے کل ان کیمرہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے ʼʼسرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کا آرڈر جاری کرنے کے بعد واپس لے...