قومی فضائی کمپنی نے حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

26 فروری ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی قومی فضائی کمپنی نے حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، پہلی فلائیٹ 17 مئی کو ملتان سے اور آخری فلائیٹ لاہور سے 10 جون کو روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے حج سیزن 2024 کیلئے ملک بھر سے 124 پروازوں زریعے حجاج کرام کو ارض مقدس لیکر جائے گی۔جاری شیڈول کے مطابق پہلی فلائیٹ 17 مئی بروز جمعہ المبارک کو حجاج کو لیکر مدنیہ المنورہ روانہ ہوگی، جبکہ آخری فلائیٹ 10 جون بروز پیر کو لاہور سے جدہ روانہ ہوگی اور کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ اترے گی۔