دبئی(جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی میں 9 پاکستانی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والے 9 ملازمین کو خلیفہ بن زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر ابوظہبی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے تمام افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت گلداد ولد شاہ نواز ڈھری ، نواب ولد شاہ نواز، امام بخش ولد خدا بخش سولنگی، محمد اکرم ولد داؤد خان، شاہد ولد ممتاز، ظہور ولد محمد حیات، سکندر ولد عبدالرحیم، اکبر ولد خمیسہ خان اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد سندھ کے ضلع بے نظیر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے واقعے کے فوری بعد اسپتال کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آ باد کےجناح اسکوائر اور طیب اردوان...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کے پی ایم جی کے کنسلٹنٹس کے وفد کے...
اسلام آبا د کامسٹس یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2025 میں متعدد مضامین بشمول انجینئرنگ، نیچرل...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا خیبر پختونخوا اور مرکز کے...
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز سے ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔پنجاب پولیس کے...
اسلام آباد عید کی آمد آمد، شہر اقتدار کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کے لئےآئی جی اسلام آباد نے افسران...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صفحمیاں رضا ربانی نےکہاکہ دہشت گردی میں اضافے پر بریفنگ کے لیے کل ان کیمرہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے ʼʼسرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کا آرڈر جاری کرنے کے بعد واپس لے...