مریدوالہ، رائیونڈ، بیروزگار نوجوان اور نشے کے عادی شخص کی خودکشی

26 فروری ، 2024

لاہور، مریدوالہ(کرائم رپورٹر سے، نامہ نگار)مریدوالہ میں بیروزگار نوجوان نے غربت سے تنگ آکر گولی مارکر جبکہ رائیونڈ میں35 سالہ نشے کے عادی شخص نے روہی نالے میں کود کر خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق روہی نالے میں کود کر ڈوبنے والے شہباز کی لاش 6 گھنٹے بعد نکال لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا کہ شہباز نشے کا عادی تھااس نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں نالے میں چھلانگ لگائی۔مریدوالہ کے نواحی گاؤں ٹبہ سونڈھ کے نوجوان محمد اشفاق سیال نے غربت، بیروزگاری سے تنگ آکر خود کو گولی ماری، تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجاتے راستہ میں دم توڑ گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق وہ بے روزگار تھا اور گھرمیں فاقوں کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔