پیرمحل ،وارداتوں کے شبہ میں گرفتار ملزم پولیس تشدد سےہلاک

26 فروری ، 2024

پیرمحل(نامہ نگار)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے شبہ میں گرفتار ملزم پولیس تشدد سےہلاک،ملزم پولیس چوکی پیرمحل کی حوالات میں بندتھا ، موضع رام پور تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی بلال ولد محمد علی کو محمد افضل SI انچارج چوکی پیر محل، محمد سرفراز اے ایس آئی اورکانسٹیبل محمد اویس نے گرفتار کرکے حوالات چو کی میں بند کیا ،جو دوران تفتیش مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا ، جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے حوالات میں دیوار کے ساتھ ٹکریں مار کر اپنے آپ کو زخمی کر لیا اور اس کا بلڈ پریشر لو ہو گیا تھا جس کو پولیس علاج معالجے کیلئے لیکر THQ ہسپتال پیر محل جا رہے تھی لیکن لو بلڈ پریشر لوکی وجہ سے بلال راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا،ملزم کی والدہ کوثر پروین کی مدعیت میں انچارج چوکی اور دیگر مذکورہ ملازمین سمیت سات ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،مدعیہ نے الزام لگایا کہ مسمیان محمد علی ہراج، شہزاد ہراج پسر ان جہانگیر اور صابر شاہ سکنہ رام پور کی ایماء پر پولیس نے تشدد کر کے بیٹے کو قتل کر دیا ،سب انسپکٹرافضل ، سرفراز اے ایس آئی اور کانسٹیبل اویس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔