کوئٹہ بمقابلہ ملتان: کیچ کے بعد وسیم کی تھرو سر پر لگنے سے سرفراز زخمی

26 فروری ، 2024

لاہور(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی۔سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیے۔