ڈی آئی خان، پولیس اسٹیشن پرحملےمیں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار

26 فروری ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز)خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے مکمل نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان واقعے میں ملوث باقی 13 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔