پیوندکاری، سیلولر تھراپی میں انقلابی تحقیق پر چینی سائنسدان کے لئے ایوارڈ

26 فروری ، 2024

سان انتونیو(شِنہوا )چین کے سائنسدان ہوانگ شیا جون کو پیوند کاری اور سیلولرتھراپی میں انقلابی تحقیق پر امریکہ میں اعلی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ان کی تحقیق بیجنگ پروٹوکول کے نام سے مشہور ہے۔چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم اور پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیماٹولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ہوانگ شیا جون کو ٹینڈم اجلاسوں 2024 سینٹر فار انٹرنیشنل بلڈ اینڈ میرو ٹرانسپلانٹ ریسرچ (سی آئی بی ایم ٹی آر) کے ممتاز خدمت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر ہوانگ شیا جون نے کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ ایوارڈ نہ صرف میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے بلکہ میری ٹیم کی محنت کابھی اعتراف ہے ۔