سعودی عرب میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت

26 فروری ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور بڑے گیس فیلڈ کی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔گیس کی یہ دریافت جافورہ فیلڈز میں ممکن ہوئی ہے ۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس نئے دریافت کردہ گیس فیلڈ سے 15 کھرب کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔ سعودی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ʼ اس نئی دریافت میں گیس کے علاوہ دو ارب بیرل ۔تیل کے اضافی ذخائر بھی ملے ہیں۔بیان کے مطابق ان نئے ذخائر کی دریافت کے نتیجے میں مملکت میں گیس کی دریافت شدہ مجموعی مقدار 229 کھرب کیوبک فٹ ہو گئی ہے۔