پاکستان سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

26 فروری ، 2024

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ کی گئی۔سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام موجود تھے۔300 ٹن امدادی سامان میں دوائیں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔