پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کاکردگی پر مرکوز،گورنر پنجاب

26 فروری ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کے معاملات اور مسائل بالخصوص سکول سے باہر بچوں کا مسلہ، تعلیم اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نئی بننے والی وفاقی حکومت کے حوالے سے بھی مختلف امور پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں انشا اللہ پنجاب بہت تیزی سے ترقی کرے گا اور اپنا مقام حاصل کرے گا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سابقہ روایات کے مطابق انتہائی محنت سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور آنے والی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کاکردگی سے وابستہ ہیں۔