لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و نامزد وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غربت، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے ملکرجدوجہدکرنا ہوگی، معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اورپرامن فضا بیحد اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کیلئےٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جرئت اور محنت سے کرتی ہیں۔ متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...