لاہور،کراچی(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ،ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا،لاہور میں مریم نواز کا رانا افتاب،کراچی میں مراد علی شاہ کا علی خورشیدی سے مقابلہ ہوگا، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سنی اتخاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب اورن لیگ کی امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل سپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے کیا،ذرائع کے مطابق مریم نواز اور مراد علی شاہ کے وزراء اعلیٰ کا انتخاب آج یقینی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دئیے گئے ہیں۔رانا آفتاب نے کہا کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، ہمارے پاس اچھے نمبرز ہیں، آج سرپرائز دیں گے۔رانا آفتاب نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں،ہاؤس مکمل نہیں ہے، دہرا معیار ہے کے پی میں اجلاس نہیں بلایا جا رہا،یہ اپنے گھر کے علاوہ کسی کو عہدہ نہیں دے سکتے، اگر ان لوگوں نے ایسا کرنا ہے تو جاتی امرا میں اسمبلی بنا لیں۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا کر فرائض سنبھال لئے۔سپیکر کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ نے 36 ووٹ حاصل کئے۔انتھونی نوید 111 ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، ایم کیو ایم کے راشد خان نے 36 ووٹ حاصل کئے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...