اسلام آباد (این این آئی)بانی چیئرمین کے نامزدامیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ،سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دئیے ،پنجاب سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کیلئے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے ،سندھ کی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ،بلوچستان سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر مینر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ،بلوچستان کی تنظیم کیلئے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں ،خیبرپختونخوا سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے ،پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ،ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈیول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...