اسلام آباد(آئی این پی)16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ 11لاکھ ، دیگر الائونسز کیلئے 13کروڑ ، ریگولر الائونس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الائونسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ، 38ہزار اضافی الائونسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الائونس میں 8ہزار ملیں گے۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں 15ہزار، اضافی الائونس کی مد میں5ہزار ملیں گے،اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الائونس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔ ارکان اسمبلی 4ہزار 800روپے اسپیشل،2 ہزار 800عام الائونس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الائونس کی مد میں حاصل کرسکیں۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الائونس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائیگا۔ چیئرمین کمیٹی بننے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،اسٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائیگا۔ رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300سی سی گاڑی کیساتھ 600لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائیگا۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...