لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 3 مارچ کو ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔اکبر ایس بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کر کے اسے چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارم 65 جمع کروائے، اس کو بھی مسترد کروا دیا گیا، جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہو گی۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے معاملے کو رکھیں گے اور تمام گروپ لائحہ عمل طے کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو موجودہ کالعدم قیادت نے چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...