میڈیا ایپ "ایکس"10 روز سے بند،صارفین کو مشکلات کا سامنا

26 فروری ، 2024

اسلام آباد (ساجدچوہدری )پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس" سابق ٹوئیٹر کی بندش کو10 روز ہوگئے،غیر اعلانیہ بندش سے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے صارفین کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو معطل کی گئی تھیں،شروع کے دن چند منٹ کیلئے درمیان میں سروسز بحال بھی ہوتی رہیں مگردس روز سے ایکس کی سروسز عملاً معطل ہیں ،پی ٹی اے ایکس کی بندش کی وجوہات بتانے سے تاحال قاصرہے ،عدالت کے احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔