آئین میں کابینہ کے 33 ارکان کی اجازت ہے، اعظم نذیر تارڑ

26 فروری ، 2024

لاہور( نیوزڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں کابینہ کے 33 ارکان کی اجازت ہے،آئین کی رو سے 21 دن میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے، اگر صدر اجلاس نہیں بلاتا تو اس کا طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا یہ اختیار ہے کہ وہ یہ آرڈر کرے کہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے،آئین سے روگردانی نہیں ہوسکتی، صدر مملکت کو جانے سے پہلے آئین کی پاسداری اپنے حلف اور عہدے کا پاس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مختصر کابینہ کے ساتھ حکومت شروع کرنا چاہتے ہیں، آئین میں جو اجازت ہے اس سے کابینہ چھوٹی ہوگی، مریم نواز کی عوام میں بحیثیت وزیراعلیٰ پذیرائی کیلئے سب سے اہم پرفارمنس ہے۔