اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ساتویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق گزشتہ روزپبی کے قومی انسداد دہشتگردی مرکز میں شروع ہوئی ،ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے ساٹھ گھنٹے پرمحیط پٹرولنگ مشق کاافتتاح کیاجس کامقصد پیچیدہ بین الاقوامی سلامتی کے ماحول میں دوست ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھاناہے،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق میں مجموعی طورپرفوجی مبصرین سمیت بیس ملک شرکت کررہے ہیں شرکاء میں پاکستان ،بحرین، اردن، قازقستان،سعودی عرب ،مالدیپ ،مراکش، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، امریکہ اورازبکستان شامل ہیں جبکہ آذربائیجان، بیلاروس ،چین ،میانمار، جرمنی، انڈونیشیا ، جاپان اورعمان بطورفوجی مبصرشرکت کررہے ہیں،پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق اورمتعین کام پرمبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جوہرسال پاکستان میں منعقد ہوتی ہے،مشق بھرپورجسمانی مستعدی، ذہنی پھرتی واستعداداورپیشہ وارانہ مہارت کی متقاضی ہے تاکہ حقیقی ماحول میں دشوارمشن کے دوران صورتحال کے مطابق فوری فیصلے کئے جاسکیں مشق کے اغراض ومقاصد میں مشترکہ ٹیم جذبے کے ذریعے استقامت کا حصول شامل ہےمشق سے جدت پر مبنی اورمفیدتصورات کے اشتراک کے ذریعے ایک دوسرے سے تعاون کے علاوہ فوجی جوانوں کے بنیادی کردارکوآگے بڑھانے میں مددملے گی۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...