اسلام آباد (صالح ظافر) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چھوڑی ہوئی مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج (بروز پیر) کو کرے گا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا۔ توقع ہے کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کمیشن منگل کو ریزرو ارکان کو مطلع کر دے گا اور اس سے ایوان کی باقی رکنیت کا تنازع ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیے جانے اور پارٹی کی درخواست مسترد کیے جانے کی صورت میں ایس آئی سی مخصوص نشستوں پر اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مخصوص نشستیں حاصل نہیں کر پائے کیونکہ آئین مختلف ایوانوں میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کا حق دیتا ہے۔ جن آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، گزشتہ ہفتے اسمبلیوں میں ایس آئی سی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے ایوانوں میں پارلیمانی گروپ بننے کیلئے اقدام کیا تاکہ وہ ایوان میں موجود گروپ کیلئے سہولتوں کے حقدار بن سکیں اور مخصوص نشستوں حاصل کر سکیں۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ایس آئی سی نے مخصوص نشستوں کے حقدار ہونے کے ان کے دعوے کو قبول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تھا لیکن پارٹی نے اس ضمن میں مخصوص نشستوں کیلئے اقلیتوں اور خواتین امیداروں کی فہرست اتوار تک کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائی۔ اتوار کو چھٹی ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کا دفتر کھلا رہا۔ ایس آئی سی کے سربراہ سے اتوار کی شام رابطہ کرکے فہرست جمع نہ کرانے کی وجہ دریافت کی گئی لیکن وہ دستیاب نہیں تھے۔ ذرائع نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے متعلق آئین کے آرٹیکل 219؍ کا حوالہ دیا ہے جو کمیشن کے فرائض کے متعلق ہے۔
اسلام آباد ترجمان جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے...
اسلام آباد اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرکار...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
کراچی بھارت کی دفاعی صنعت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی سرکاری افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آبادخیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل جو 21 جولائی کو ہونگے ،اسلام آباد میں ہونیوالے رابطوں اور...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ...