کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی فیلڈ میں گزشتہ چار پانچ سالوں میں بہت تیزی سے کام ہوا ہے۔اے آئی میں ایک وقت تھا کہ کمپیوٹر کو بتانا پڑتا تھا کہ کیا کرنا ہے اب کمپیوٹر سیکھ سکتا ہے کہ اس نے کیا کرناہے۔کمپیوٹر میں بہت سار ی ایسی چیزیں نہیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان میں ڈالی ہیں۔کمپیوٹر اب اسی طریقے سے چیزیں جنریٹ کررہا ہے جس طرح سے انسان کررہا ہے۔ہم یقینا دنیا سے ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ75 ہزار لوگ یونیورسٹی کی ڈگریاں تو لے رہے ہیں مگر ان کے پاس وہ مہارت نہیں کہ دنیا کا مقابلہ کرسکیںتعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے ہم دنیا کے تعلیمی نظاموں سے بہت پیچھے ہیں۔پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی موبائل فون مارکیٹ ہے ۔پاکستان میں19 کروڑ60 لاکھ موبائل استعمال ہورہے ہیں۔پاکستان کے انٹرنیٹ یوزران کی تعدادیوکے،فرانس، اٹلی کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔پاکستان کے سوشل میڈیا یوزر کی تعدادکینیڈا کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ہر سال75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس ہماری یونیورسٹیاں پیدا کرتی ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری میں صرف ڈیڑھ لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔یہ75 ہزار لوگ یونیورسٹی کی ڈگریاں تو لے رہے ہیں مگر ان کے پاس وہ مہارت نہیں کہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ہماری آئی ٹی کی مجموعی برآمدات ڈھائی ارب ڈالر ہیں انڈیا کی164 ارب ڈالر ہیں۔انڈیا کی ایک سافٹ ویئر کمپنی ساڑھے چار لاکھ لوگوں کی ہوتی ہے کئی ایسی کمپنیاں ہیں۔ہم نے اقدام اٹھایا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کے لئے ان کی آمدنی کا 50 فیصد وہ ڈالر میں رکھ سکتے ہیں اور بیرون ملک خرچ کریں گے تو اس پر انہیں کوئی قد غن بھی نہیں ہے۔ایک اقدام سے پچھلے 30 دنوں میں 13 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ گئی ہیں۔ان کمپنیوں نے اپنی آمدن پاکستان لانا شروع کردی ہے۔ہم تقریباًچار پانچ ارب روپے آئی ٹی سیکٹر میں خرچ کرنے چلے ہیں۔15 لاکھ پاکستانی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں۔دنیا میں پاکستان کی دوسری بڑی آن لائن ورک فورس ہے۔ ہم نے ای روزگار کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے ۔ہم پاکستان بھر میں دس ہزار ای روزگار سینٹربنانے جارہے ہیں۔ہم پرائیویٹ سیکٹر کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت ایک لاکھ76 ہزارکلو میٹر فائبر بچھائی گئی ہے۔دو لاکھ کلو میٹرمزید فائبر کی ضرورت ہے۔ہمارے پاس56 ہزار سیلولر ٹاورز ہیں اس میں سے صرف6 ہزار کو فائبر لگی ہے۔90 فیصد ٹاورز کے پاس اس وقت ہائی اسپیڈ کنکٹویٹی نہیں ہے تو فار جی کیسے آفر کریں گے۔پاکستان میں فائبر بچھانے کے لئے نئی پالیسی لے کر آئے ہیں۔کسی نے اگر فائبر ڈالنی ہے تو حکومت اسے سہولت فراہم کررہی ہے۔جولائی اگست میں جب ہم اسپیکٹرم آکشن کریں گے تو اس میں لازم کریں گے کہ انہوں نے فائیو جی پاکستان میں متعارف کرانی ہے۔ٹیلی کام آپریٹرز قسطوں پر موبائل فون دینے جارہے ہیں ۔اس وقت پاکستان میں35ہینڈ سیٹ مینوفیکچرز پاکستان میں موجود ہیں۔یہ پاکستان میں تقریباً15 ہزار روپے مالیت کا فون بنا رہے ہیں۔ہم نے NCCIA بنائی ہے اس کو ایف آئی اے سے الگ کردیا ہے یہ الگ ادارہ بن گیا ہے ۔پاکستان میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے نام سے ایک سینٹر بنایا ہے ۔ جس کا کام ہے جہاں سائبر اٹیک ہورہے ہیں ان کوڈھونڈ کر ختم کیا جاسکے۔لوگوں کو اپنی رائے کی آزادی ہونی چاہئے پر امن احتجاج کی اجازت ہونی چاہئے۔ہم نے پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن کردی ہے۔حکومت کے فنکشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...