کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں شاہ پور کنڈی بیراج کے تعمیر کے بعد دریائے راوی کا پاکستان کی جانب بہائو مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ پور کنڈی بیراج پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مقبوضہ کشمیر ریجن کو 1150؍ کیوسک پانی کا فائدہ ہوگا جو پہلے پاکستان کیلئے مختص تھا۔ یہ پانی آبپاشی کیلئے استعمال کیا جائے گا اور اس سے کتھوا اور سامبا ضلع کی 32؍ ہزار ہیکٹر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔ شاہ پور کنڈی بیراج پروجیکٹ کو بھارت میں آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کیلئے اہم قرار دیا جا رہا تھا اور گزشتہ تین دہائیوں سے اسے متعدد چیلنجز درپیش تھے تاہم اب یہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960 میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت دریائے راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر بھارت جبکہ دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر پاکستان کا کنٹرول ہے۔ شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل سے بھارت دریائے راوی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گا اور یہ پروجیکٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پرانے لکھن پور ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو اب مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں استعمال کیا جائے گا۔شاہ پور کنڈی بیراج پروجیکٹ کا سنگ بنیاد 1995 میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ نے رکھا تھا۔ تاہم، اس پروجیکٹ کو مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اس پروجیکٹ پر ساڑھے چار سال تک کام معطل رہا تھا۔ بھارت پہلے ہی ستلج پر بھاکڑا ڈیم، بیاس پر پونگ اور پنڈوا ڈیم اور راوی پر تھین (رنجیت ساگر) سمیت کئی ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ بیاس ستلج لنک اور اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ جیسے دیگر منصوبوں کے ساتھ، ان منصوبوں سے بھارت مشرقی دریاؤں کے پانی کا تقریباً پورا حصہ (پچانوے فیصد) استعمال کر رہا ہے۔ تاہم، دریائے راوی کا تقریباً 2 ملین ایکڑ فٹ پانی اب بھی مادھو پور سے پاکستان جا رہا ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...