سینٹ کا اجلاس آج دوبارہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا

26 فروری ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج) پیر کی سہ پہر تین بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا،جس کیلئے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، سینٹ میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا ، جس میں ارکان کی طرف سے بل پیش ہونگے، قانون سازی بھی متوقع ہے جبکہ دیگر امور بھی نمٹائے جائیں گے۔