اسلام آباد (ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص نشستوں کے حصول کا تنازع شدت اختیار کرگیا،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی دعویدار ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن ہم جیتے ہیں مخصوص نشستیں ہمیں ملنی چاہیئں۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین پامال کر کے نشستیں لینا چاہتی ہے،مخصوص نشستوں پر پارلیمان میں موجود جماعتوں کا حق بنتا ہے، سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں، جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں انھیں نشستیں دی جائیں، جو بھی فیصلہ ہو گا قانون کے مطابق ہو گا، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کہ کس کو کتنی سیٹیں ملیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے خود آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا، آپ نے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے، یہ تو ایسا ہے کہ کوئی جرم ہوا ہی نہیں اور ایف آئی آر ہو، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے امید ہے انصاف ہو گا، اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل رکھنے ہیں، فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا، پی ایم این کے 9 اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کیلئے ہوتی ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہو،مخصوص نشستیں صرف الیکشن لڑنے والی جماعتوں کا حق ہیں، سنی اتحاد کونسل کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا، اس نے کوئی نشست نہیں جیتی۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتیں، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم، پی پی اور ن لیگ کی درخواستیں یکجا کر دیں، شور مچایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا، سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے پھر بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں،الیکشن ہم جیتے ہیں ہم جیتے مخصوص نشستیں ہمیں ملنی چاہئیں، ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، سارا ملک انتخابات میں ان کے خلاف کھڑا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفی ضرور بنتا ہے چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی، نگران حکومتیں بھی ہمارے خلاف لگائی گئی ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندلی میں مصروف ہے اس سے کوئی امید نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھینا گیا، 86 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، سندھ میں 9 ایم این اہز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ہے، ہماری ٹوٹل 227 سیٹیں بنتی ہیں، الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے نے ہمارے آئینی و قانونی ڈیمانڈز کو پورا نہیں کیا۔منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے الیکشن کمیشن بھی عوامی مینڈیٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے گی، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد کوئک سیشن نہیں ہو سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کا سیشن غیر قانونی طریقے سے ہوا ہے، ہم پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، پاکستان تحریک انصاف 2 تھرڈ میجوریٹی سے جیتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ ملیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ،منگل کوپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عطا تارڑ کا فتویٰ ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیں گے جو بادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم عدالت جائیں گے۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...