اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے6مارچ کو پانچ گواہان طلب کر لئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔ منگل کو سماعت کے دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے ، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی سماعت جلد مکمل ہو۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جا رہا ہے ، آپ بتائیں کہ قصور وار ہیں کہ نہیں ؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ؟ مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔ فاضل جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، قبل ازیں ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، وکلا صفائی نے عدالت سے سات دن کا وقت مانگا۔ وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے سے سات دن قبل ریفرنس کی نقول فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ پچاس کے قریب دستاویزات ایسی ہیں جو پڑھے جانے کے قابل نہیں ۔ عدالتی وقت میں یہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں، عدالت اگر فرد جرم عائد کرنا چاہتی ہے تو اس چیز کو بھی ریکارڈ پر لایا جائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت سے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند کراتے وقت تمام ریکارڈ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو فراہم کر دیا جائیگا۔نیوزایجنسیوں کے مطابق دوران سماعت جج نے کہا کہ خان صاحب آپ پہلے بتائیں آپکے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ اتوار کو ڈاکٹر آئیگا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئیگا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور دانتوں کے چیک اپ کیلئے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔ ریفرنس میں 58 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ عدالت نے 5 گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سیاحتی جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ، گلگت بلتستان میں 13ہزار سے زائد...
اسلام آباد فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی پیداوار میں سب سے...
اسلام آباد داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہر تیانجن میں پہلی بار...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 کے پروموٹی اور 48ویں سی ٹی پی کے 51افسران کی...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانیت ہی وہ مشترکات ہے جو دنیابھر کے انسانوں کو متحد کرتی...
کراچیبھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ان کی...
برلنجرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران غزہ پٹی میں...