کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، پاکستان کا ڈالر بانڈ بڑھنے لگا ، عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے جس کے بعد پاکستان کےڈالربانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ بہتر قراردیا جانے لگا ہے۔ بینک آف امریکا نے بھی پاکستان کےڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا۔بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان کے ڈالربانڈکا بھاؤ مارکیٹ کے بھاؤ سے زیادہ ہے چنانچہ بینک نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں تاہم آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کا بھاؤ اس وقت 77 ڈالر ہے، سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کی خریداری 83 ڈالرکے ہدف کے ساتھ کررہے ہیں جب کہ اپریل 2024 میں میچور ہونے والے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اعتماد مزید بڑھائے گی۔رپورٹ کے مطابق اپریل ادائیگی سے پاکستانی بانڈ کی خریداری مزید بڑھے گی، پاکستان کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا جب کہ پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثربھی ہوگا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مارکیٹ کی نظریں کابینہ کے انتخاب پررہیں گی اور آئی ایم ایف شرائط پوری کرنےکی کابینہ اراکین کی صلاحیت پرنظریں رہیں گی۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...