بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ارکان حلف اٹھائیں گے

28 فروری ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے ۔ گورنر بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان کی عدم موجودگی کی صورت میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی کو اجلاس کی صدارت کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ ان کی بھی اجلاس میں عدم شرکت کی صورت میں راحیلہ حمید خان درانی اجلاس کی صدرات کریں گی ۔