سرفرازبگٹی اورآغاعمر احمد زئی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

28 فروری ، 2024

کوئٹہ ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سینیٹر سرفراز بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے منگل کو سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس آغاعمراحمدزئی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا جو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے منظورکرلیا۔