کوئٹہ (خ ن)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایات پر ریسکیو ٹیموں کو مطلوبہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے زیر آب علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں مربوط ریسکیو کارروائیوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بلا تاخیر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ریسکیو آپریشن پہلی ترجیح ہے اس کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...