اسلام ٓاباد (ناصر چشتی ،ساجد چوہدری)مشاہد حسین سید نے سینٹ مین آج کے دن کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو آج کا دن منانا چاہیے، مشاہدحسین سید نے کہا کہ ہم نے2019 میں بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا میں نے ایک آرٹیکل لکھا تھا جس میں ٹرپل اے کا ذکر تھا جس کا مطلب اللہ،آرٹلری اور ایئر فورس ہے جس نے 1965 میں کامیابیاں حاصل کیں ۔سینٹر مشتاق نے فلسطین کے حالت زار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا ہم فلسطینی بچوں کاپاکستان میں علاج کرانا چاہتے ہیں ہمیں حکومت اس سلسلے میں سہولت فراہم کرے۔ سینٹر مشتاق نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کا قاتل ہے اور مسلم ممالک نے اپنی غیرت کو چار ممالک کو ٹھیکے پر دے دیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین ایوب افریدی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی اہمیت کے معاملے پر صرف ایک منٹ بات کرنے کی اجازت دوں گا ۔ مشاہدحسین سید نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے افواج پر فخر کرنے کا دن ہے۔سنیٹر فیصل جاوید کی ایوان میں جذباتی تقریر، ٹریژری بنچز سے مداخلت پر وہ غصے میں آ گئے ، لمبی تقریر کرنے پر جب قائم مقام چیئرمین نے ان کا مائیک بند کر دیا تو وہ بغیر مائیک کے ہی بولتے رہے ،سنیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ مینڈیٹ سے باہر نکلا جائےاور ملک کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جائے،سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 8فروری کو قوم جاگ گئی اس میں شعور آگیا،سنیٹر سعدیہ عباسی نے چیئرمین سینٹ سے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنیٹرز اعجاز چوہدری اور شبلی فراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...