غزہ میں قدم قدم پر موت کا راج ، رفح پر اسرائیلی حملہ تباہ کن ہوگا، اقوام متحدہ

28 فروری ، 2024

رفح(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریزنے کہاہے کہ اگر اسرائیل نے رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تو یہ تباہکن ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں قدم قدم پر موت کا راج ہے، اقوامِ متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے کوئی پریشر برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، جبری نقل مکانی میں فریق نہیں بنیں گے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ضروری ہے، غزہ میں آزادانہ نقل و حرکت چاہتے ہیں۔