پی پی اور ن لیگ کی بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت

28 فروری ، 2024

اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا جس میں مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار ،سردار ایاز صادق ، جمال شاہ کاکڑاور جعفر مندو خیل، پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری ، میر سرفراز بگٹی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے ، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔