بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی بڑھی ہے ،امریکی گروپ

28 فروری ، 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں قائم تحقیقی گروپ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی بڑھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2023 کے آخری 6 ماہ میں ابتدائی 6 ماہ کے مقابلے میں مسلمان مخالف نفرت انگیزی کے واقعات میں 63 فی صد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 فیصد واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتی ریاستوں میں ہوئے جن میں مہارا شٹرا، اتر پردیش، مدھیہ پردیش شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں2023 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے 668 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔