حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈے پر 24 گھنٹوں میں 100راکٹ فائر

28 فروری ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مشرقی لبنان پر حکومت کے مہلک فضائی حملوں کے جواب میں 1948 کے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے شمالی حصے میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا ہے۔لبنان کے عربی المیادین ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک نے حزب اللہ کے ایک مختصر بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس گروپ نے گزشتہ روز ماؤنٹ میرون بیس کو نشانہ بنایا۔غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران حزب اللہ نے حساس اسرائیلی ایئر ٹریفک کنٹرول بیس کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ یہ راکٹ حملہ غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت اور ایک روز قبل بعلبک کے قریب بودے گاؤں کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں کیا گیا، ، جس میں کم از کم دو مزاحمتی جنگجوؤں کی جانیں گئیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے لبنانی علاقوں سے ماؤنٹ میرون اڈے کی طرف راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی، جس سے علاقے میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔انھوں نے نوٹ کیا کہ حزب اللہ نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 100 سے زیادہ پروجیکٹائل فائر کیے ہیں۔تاہم، فوری طور پر جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کو آف لائن لے جائیں تاکہ اسرائیل جنوبی لبنان میں گھروں اور دکانوں کے باہر نصب آلات کو ہیک نہ کرسکے۔حزب اللہ پہلے ہی 2000 اور 2006 میں لبنان کے خلاف دو اسرائیل سے جنگیں لڑ چکی ہے۔