پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی آرمی کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

28 فروری ، 2024

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔