پی ٹی آئی آئین کو پامال کر کے مخصوص نشستیں لینا چاہتی ہے، عطا تارڑ

28 فروری ، 2024

باسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین کو پامال کر کے مخصوص نشستیں لینا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے، سنی اتحاد کونسل نہ پنجاب میں موجود ہے نہ وفاق میں، آپ نے فہرست جمع کرائی نہ ہی کاغذات نامزدگی تو مخصوص نشستیں کیسے ملیں گی۔