راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا نیا پیغام میڈیا کو سنا تے ہوئے کہا ہے کہ فروری کے بعد اب تک دھاندلی کے ذریعے نشستیں چھینی جا رہی ہیں، ججز کو سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام فارم45منظرعام پر آ چکے ہیں، ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کاپیغام ہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، 8 فروری کے بعد اب تک دھاندلی کے ذریعے نشستیں چھینی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو 2 سال سے پکڑا جا رہا ہے، سزائیں دی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین کو بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ ووٹ امیدواروں کا نہیں عوام کا ہے جو چھینا جا رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ جو چوری کا ووٹ لے کر اسمبلی پہنچے وہ پریشان ہیں،قانونی طور پر اب تمام کارروائی سپریم کورٹ میں ہوگی۔علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام سارا مینڈیٹ عدالت کے ذریعے واپس لیں گے، ووٹ عوام کا ہے جس نے حفاظت کرنا تھی نہیں کی، ووٹ کی حفاظت نہیں کر سکتے تو سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کے معاملے پر ہم ہائی کورٹ جا چکے ہیں، انتخابات سے متعلق سارا ڈیٹا انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام فارم 45 منظرِ عام پر آ چکے ہیں، ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہوں گے۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...