پیپلزپارٹی صوبوں کےگورنروں کیلئےکسی نام پرغورنہیں کررہی،شازیہ مری

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی صوبوں کے گورنروں کے لئے کسی نام پر غور نہیں کررہی،آصف علی زرداری صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد صوبوں کے گورنر کے لئے ناموں کو شارٹ لسٹ اور فائنل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے زیر گردش ضبریں درست نہیں ہیں انہیں صرف نظر کیا جائے ۔