اسرائیل کیخلاف احتجاجا ًخودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا اہلکارہلاک

28 فروری ، 2024

واشنگٹن (خبر ایجنسی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ غزہ میں یہودی ریاست کی فوجی کارروائی کے خلاف واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود سوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔فضائیہ کی ترجمان روز ریلے نے ایک بیان میں کہا کہ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر اور گزشتہ شب چل بسا ۔