ایوان مکمل نہ ہونے کاموقف درست نہیں ، کل قومی اسمبلی کااجلاس ضرور ہوگا،اسحٰق ڈار

28 فروری ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ صدرمملکت کاایوان مکمل نہ ہونے کاموقف درست نہیں ، وہ پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ،دنیامیں ہمارامذاق بن رہاہے،اسمبلی اجلاس سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے،کل 29فروری کو قومی اسمبلی کااجلاس ضرور ہوگا،جن ارکان کی کامیابی کانوٹی فکیشن جاری ہوا،وہ حلف اٹھائیں گے،ہم مل کر وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ایسی مثالیں بھی ہیں کہ پورےسیشن میں ارکان حلف نہ اٹھا سکے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ صدر اگرسمری پردستخط نہ کریں تو مطلب وہ نہیں چاہتےکہ اجلاس ہو، آئین کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے پر آئین واضح ہے، صدر مملکت نے اعتراض لگاکرسمری واپس کردی، جن اراکین کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ان کا حلف ہوگا، دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن رہا ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ آئین کےساتھ کھیل کھیلاجارہاہے، صدر کو چاہیے تھا مسئلےکو طریقے سے حل کرتے، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے، ہم مل کر وزیراعظم، سپیکر، ڈپٹی اسپیکر منتخب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کہتےہیں ایوان مکمل نہیں ہے، اگر الیکشن دیر سے ہوئے تو آئین نے توثیق کردی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا ایوان مکمل نہ ہونے کا مؤقف درست نہیں، اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر کے اعتراضات کا جواب بھیج دیا ہے۔