فیصل واوڈا کو دوسروں پرتنقید کا کوئی حق نہیں، عظمیٰ بخاری

28 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہیے ،ووڈا خود98ووٹ تک لینے کے اہل نہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جو خود کونسلر نہیں بن سکتا اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ۔ واوڈا بے تکی بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔