منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کی اہلیہ و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

28 فروری ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں منسوخ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت لاہورہائی کورٹ نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔