پولیس کو ہال میں بلانا افسوسناک تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

28 فروری ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پولیس کو ہال میں بلانا افسوسناک تھا۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صحافیوں کے اعزاز میں ناشتے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولز آف پروسیجر کے بغیر بات چیخنے کے مترادف ہے، صوبے کے 12 کروڑ لوگوں کا بھلا آئین سے ہو گا شور سے نہیں۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ تکلیف کا دور دیکھا جو ڈراؤنا خواب رہا ہے، اسمبلی فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو بلایا گیا جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بحث و تقریر، قانون نہیں بنے گا بجٹ پاس نہیں ہوگا تو افادیت ختم ہو جائے گی، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوالات ممبر کا استحقاق ہے۔